مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران میں مقیم چودہ فلسطینی سماجی کارکنوں نے شہید رجائی بندرگاہ میں آتش زدگی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی سماجی کارکنوں کا وفد ایرانی بحریہ کے سید الشہداء ہسپتال پہنچا جہاں متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔
اس موقع پر وفد کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد فلسطینی عوام کی ہمدردی کا پیغام متاثرین تک پہنچانا ہے۔
ہسپتال کے سربراہ کے مطابق، حادثے کے ابتدائی گھنٹوں میں 220 افراد کو داخل کیا گیا تھا، جن میں سے اب صرف پانچ مریض زیر علاج ہیں اور جلد ہی انھیں بھی فارغ کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سنیچر کو شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکے اور آگ لگنے کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا تھا۔