ایران اور سعودی عرب کے اعلی حکام کا شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال، علاقائی استحکام کی حمایت پر زور

ایران اور سعودی عرب کے اعلی حکام کا شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال، علاقائی استحکام کی حمایت پر زور

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام کے امور کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے محمد رضا رؤف شیبانی نے ریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ سعود الساطی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں رؤف شیبانی نے شام کی موجودہ صورت حال کے بارے میں ایران کے نظرئے اور اصولی موقف کی وضاحت کی۔

انہوں نے شام کی قومی وحدت اور ارضی سالمیت پر زور دیتے ہوئے صیہونی رژیم کے دمشق کے خلاف حملوں کی مذمت کی۔

ملاقات میں سعودی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ریاض ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور استحکام پر زور دیتے ہوئے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

فریقین نے علاقائی صورت حال پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

ایرانی اعلی عہدیدار اس سے قبل روس، قطر اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے بات چیت اور مشاورت کر چکے ہیں۔

شام کے امور کے لیے ایران کے خصوصی نمائندے کا دورہ ریاض سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کے دورہ ایران کے بعد ہوا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان علاقائی مشاورت کو آگے بڑھانا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے