نئی دہلی (پی ٹی آئی)پاکستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں ایر چیف مراشل اے پی سنگھ نے اتوار کے دن وزیر اعظم مودی سے ان کے سرکاری بنگلہ 7 لوک کلیان مارگ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے نے یہ بات بتائی۔
میٹنگ 45 منٹ جاری رہی۔ ہفتہ کے دن وزیر اعظم مودی نے بحریہ کے سربراہ ا ڈمیرل ونیش کے ترپاٹھی سے تبادلہ خیال کیا تھا۔
پے درپے میٹنگس بتاتی ہیں کہ مرکز، ملک کی سیکوریٹی تیاری پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔
اس دوران خط قبضہ کے ایل او سی پر جنگ بندی خلاف ورزی مسلسل دسویں دن بھی جاری رہی۔ ہندوستانی فوج کرارا جواب دے رہی ہے۔