الیکشن کمیشن کا نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم

الیکشن کمیشن کا نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم

نئی دہلی (پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن رائے دہندوں، انتخابی عہدیداروں اور سیاسی جماعتوں کیلئے نیا ڈیجیٹل انٹرفیس ڈیولپ کررہا ہے جو اُس کے موجودہ 40 موبائیل اور ویب اپلیکیشنس کو یکجا کردے گا۔

ای سی آئی نیٹ الیکشن سے متعلق تمام سرگرمیوں کیلئے واحد پلیٹ فارم ہوگا۔ نئے پلیٹ فارم سے یوزرس پر کئی اپلیکیشنس کی ڈاؤن لوڈنگ، نیویگیٹنگ اور مختلف لاگ اِنس کو یادرکھنے کا بوجھ گھٹ جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے چیف الیکٹورل آفیسرس کی حالیہ کانفرنس میں یہ پلیٹ فارم تجویز کیا تھا۔ ای سی آئی نیٹ کے ذریعہ یوزرس اپنے ڈیسک ٹاپ یا اسمارٹ فون پر الیکٹورل ڈاٹا تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

ای سی آئی نیٹ میں ووٹر ہیلپ لائن ایپ، ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ، کے وائی سی ایپ اور دیگر ایپس ضم ہوجائیں گے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے