پاکستان میں ٹی ٹی پی کمانڈر کی نماز جنازہ پڑھانے سے علماء کا انکار

پاکستان میں ٹی ٹی پی کمانڈر کی نماز جنازہ پڑھانے سے علماء کا انکار

پشاور (پی ٹی آئی) پاکستان کے گڑبڑ زدہ شمال مغربی صوبہ میں علماء نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک عسکریت پسند کمانڈر کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکارکردیا جو سیکوریٹی فورسس کے ساتھ جھڑپوں میں مارا گیا تھا۔

عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ ٹی ٹی پی کمانڈر منہاج گزشتہ ہفتہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکوریٹی فورسس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوا۔ شمالی وزیرستان کے علماء نے ہفتہ کے دن اُس کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کردیا۔

اُنہوں نے کہاکہ وہ بے قصور لوگوں کی ہلاکت کے ذمہ دار اور ریاست کے خلاف لڑنے والے شخص کی نماز جنازہ نہیں پڑھائیں گے۔ عسکریت پسند کو مقامی لوگوں نے جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک کے نرگسئی قبرستان میں خاموشی کے ساتھ دفنادیا۔

صرف دس تا بیس لوگ موجود تھے۔ ضلع وزیرستان میں یہ بتائی غیر معمولی ہے کہ علماء نے ایک دہشت گرد کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کردیا۔ ایک قبائیلی رہنما نے یہ بات بتائی۔ اُس نے کہاکہ ریاست کے خلاف لڑنے والوں کا یہی حشر ہوتا ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے