مقبوضہ تل ابیب کو ہائپر سونک میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا، یمن

مقبوضہ تل ابیب کو ہائپر سونک میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا، یمن

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج نے تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کے خلاف اپنی تازہ کارروائی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے ایک سپرسونک بیلسٹک میزائل سے مقبوضہ تل ابیب میں بن گورین ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی دفاعی نظام اس میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔

یمنی فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد تیس لاکھ سے زائد صیہونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگ گئے اور اس ہوائی اڈے پر طیاروں کی نقل و حرکت مکمل طور پر مفلوج ہو گئی ہے۔

یمنی فوج کے بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ہم ایک بار پھر بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ بین گورین ہوائی اڈے کے لئے پروازیں منسوخ کریں۔

گزشتہ رات یمنی ڈرون یونٹ نے  مقبوضہ عسقلان میں بھی ایک اہم فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے