حیدرآباد: آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے انناورپاڈوگاوں میں واقع ایک مکان میں بڑے پیمانہ پر چوری کی واردات پیش آئی۔
متاثرہ شخص پی سرینواس نے بتایا کہ چور ان کے گھر سے تقریباً 160 گرام سونے کے زیورات اور 40ہزار روپے نقدی لے کر فرارہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ واردات اس وقت پیش آئی جب وہ گھر میں سو رہے تھے۔
شکایت پرپولیس نے موقع واردات کا معائنہ کیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔