موساد کی جانب سے پیجر دھماکوں کے اصلی کرداروں کے اعزاز میں تقریب+ ویڈیو

موساد کی جانب سے پیجر دھماکوں کے اصلی کرداروں کے اعزاز میں تقریب+ ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدنام زمانہ صہیونی خفیہ ایجنسی موساد نے لبنان میں پیجر دھماکوں کے ذمہ داروں سے پردہ اٹھاتے ہوئے ویڈیو جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موساد نے لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث تین مرکزی افراد کی شناخت اور ان کی تقریب پذیرائی کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تقریب یوم النکبت کے موقع پر منعقد کی گئی جس میں مذکورہ تین افراد کو ماسک اور دھوپ کے چشمے پہن کر اسٹیج پر لایا گیا۔ ان افراد کی شناخت ظاہر کرنے کے لیے صرف ابتدائی حروف "ر”، "د” اور "ن” استعمال کیے گئے۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق 17 ستمبر 2024 کو لبنان میں پیجرز میں نصب بموں کے ذریعے دھماکے کیے گئے، جنہیں دور سے کنٹرول کیا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 لبنانی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

دھماکوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے موساد کے سابق سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے کہا کہ یہ پیجرز سات اکتوبر 2023 سے چند ہفتے قبل لبنان پہنچائے گئے تھے اور اس آپریشن کی منصوبہ بندی تقریبا ایک دہائی پہلے شروع کی گئی تھی۔

موساد کی اس کارروائی کی دنیا بھر میں سخت مذمت کا کی گئی۔ بین الاقوامی قوانین کے تحت یہ حملہ ریاستی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے