حیدرآباد: تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں ایک بھائی نے اپنی بہن کو جہیز میں دو تولہ سونا دینے میں ناکام ہوجانے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
یہ افسوناک واقعہ کاما ریڈی ضلع کے گولی لنگال گاؤں میں پیش آیا، تفصیلات کے مطابق، گولی لنگال گاؤں کے رہنے والا 30 سالہ نرسمہلو نے چار سال قبل اپنی بہن بھوانی کی شادی میدک ضلع کے بوروگوپلی گاؤں کے دیانند نامی شخص سے کی تھی۔
شادی کے وقت 7.5 تولے سونا دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر صرف 5.5 تولے ہی دیاجاسکا۔ باقی 2 تولے سونا نہ ملنے پر بہنوئی دیانند مسلسل نرسمہلو اور اس کے والدین کو دباؤ ڈالتا رہا۔
نرسمہلو کے والدین کاماریڈی میں واچ مین کی حیثیت سے کام کرتے ہیں جبکہ نرسمہلو مزدوری کرکے گھر چلاتا تھا۔
قرضوں کے بوجھ اور بہن کے لئے باقی سونا خریدنے سے قاصر نرسمہلو نے ذہنی دباؤ میں آکر اپنی جھونپڑی میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔