تلنگانہ: نئی نویلی دلہن کی عاشق کے ساتھ خودکشی کی کوشش

تلنگانہ: نئی نویلی دلہن کی عاشق کے ساتھ خودکشی کی کوشش

حیدرآباد: شادی کے ایک ہفتہ بعد نئی نویلی دلہن نے اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ کر اجتماعی خودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ عادل آباد میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق یہ جوڑا راج کمار اور پروالیکا نرمل ضلع کے لوکیشورم منڈل سے تعلق رکھتا ہے اور دونوں کچھ عرصے سے محبت میں کرتے تھے

تاہم حالیہ دنوں پروالیکا کی شادی اس کے گھر والوں نے کسی اور سے کردی، اور شادی کے صرف ایک ہفتے بعد وہ اپنے سابق عاشق راج کمار کے ساتھ عادل آباد بھاگ گئی۔

وہاں، سی سی آئی کے قریب دونوں نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔مقامی افراد نے فوری پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جوڑے کو فوری علاج کے لئے رمس اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت اب خطرہ سے باہر ہے، لیکن مکمل صحت یابی کے لیے وقت درکار ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے