تلنگانہ: دوبسوں میں تصادم۔34مسافرین زخمی

تلنگانہ: دوبسوں میں تصادم۔34مسافرین زخمی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں دو بسوں کے درمیان تصادم کے واقعہ میں 34 مسافر زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ ہفتہ کی شب مہیشورم منڈل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک آر ٹی سی بس اور ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس میں تصادم ہوگیا۔

اس حادثہ میں دونوں گاڑیوں میں سوار مسافر زخمی ہوگئے۔

مقامی افراد نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

زخمیوں میں چار افراد کی حالت نازک ہے، جب کہ دیگر 30 مسافرین شدید زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں بسوں میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے، اور یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بسیں حیدرآباد سے کلواکرتی کی طرف جا رہی تھیں۔ حادثہ کے سبب سری سیلم روڈ پر شدید ٹریفک جام ہوگئی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے