عمران خان اور بلاول بھٹو کا بھی ’ایکس‘ ہینڈل معطل، پاکستانی سوشل میڈیا پر ہندوستان کی کارروائی تیز

عمران خان اور بلاول بھٹو کا بھی ’ایکس‘ ہینڈل معطل، پاکستانی سوشل میڈیا پر ہندوستان کی کارروائی تیز

عمران خان اور بلاول بھٹو کے ’ایکس‘ ہینڈل معطل ہونے سے پہلے ہندوستان نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اسحٰق ڈار، خواجہ آصف سمیت کئی پاکستانی وزیروں کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ معطل کیے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>عمران خان/بلاول بھٹو (فائل)</p></div><div class="paragraphs"><p>عمران خان/بلاول بھٹو (فائل)</p></div>

عمران خان/بلاول بھٹو (فائل)

user

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان حکومت ہند نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ’ایکس‘ ہینڈل کو معطل کر دیا ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان میں پاکستان کے وزیر اعظم سمیت کئی وزیروں، کرکٹرس، میڈیا ادارے اور یو ٹیوب اکاؤنٹس معطل کر دیے گئے تھے۔

اطلاع کے مطابق عمران خان اور بلاول بھٹو کے ’ایکس‘ ہینڈل معطل ہونے سے پہلے ہندوستان نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اسحٰق ڈار، خواجہ آصف سمیت کئی پاکستانی وزیروں کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ معطل کیے تھے۔ حکومت ہند نے نہ صرف پاکستانی وزیروں بلکہ کئی اداکاروں کے یو ٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی ہندوستان میں بلاک کر دیا ہے۔ بلاک کیے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹس میں ہانیہ عامر، ماہرہ خان، علی ظفر، صنم سعید، سجل علی جیسے نام بھی شامل ہیں۔

دراصل پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی یو ٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوینسر مسلسل ہندوستان کے خلاف بیان بازی کر رہے تھے جس کے بعد حکومت ہند نے ایسے یو ٹیوب چینلز اور انفلوینسر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان پر پابندی لگا دی۔ اس سے پہلے ہندوستان نے پاکستان کے کچھ نیوز آؤٹ لیٹس، جس میں ڈان، شمع ٹی وی، اے آر وائی نیوز، جیو نیوز، راضی نامہ اور سنو نیوز کے یو ٹیوب چینل شامل ہیں، پر بھی پابندی لگا دی تھی۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو دہشت گردوں کے ذریعہ جموں و کشمیر کے پہلگام واقع بیسرن وادی میں سیاحوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں 26 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جس میں زیادہ تر سیاح شامل تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری ممنوعہ پاکستانی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کی شاخ ’دی ریجسٹنس فورس (ٹی آ ایف)‘ نے لی تھی۔ اس کے بعد سے ہندوستان نے پاکستان پر اپنی کارروائی تیز کر دی ہے۔ اس کے تحت سندھو آبی معاہدہ منسوخ کرنا بھی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے