گولہ-بارود بنانے والی آرڈیننس فیکٹریوں میں چھٹیاں منسوخ، ملازمین کو فوراً کام پر لوٹنے کی ہدایت

گولہ-بارود بنانے والی آرڈیننس فیکٹریوں میں چھٹیاں منسوخ، ملازمین کو فوراً کام پر لوٹنے کی ہدایت

حکم میں کہا گیا ہے، ’’سبھی ملازمین کو بغیر تاخیر کے ڈیوٹی پر رپورٹ کرنا ہوگا اور اس اہم مدت کے دوران قومی ضروریات کے مطابق بغیر کسی رکاوٹ کی موجودگی اور شراکت داری کو یقینی کرنا ہوگا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

ہندوستان اور پاکستان میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان مہاراشٹر کے چندر پور ضلع واقع آرڈیننس فیکٹری چندا اور مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع کی آرڈیننس فیکٹری کھمریا (او ایف کے) میں کام کر رہے سبھی ملازمین کی چھٹیاں فوری اثر سے منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب ملک بھر میں دفاعی تیاریاں بڑھ گئی ہیں۔

آرڈیننس فیکٹری چندا کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ میونشنس انڈیا لمیٹیڈ (ایم آئی ایل) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر کی ہدایات کے تحت یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سبھی طرح کی چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہیں اور سبھی ملازمین کو بغیر کسی تاخیر کے ڈیوٹی پر رپورٹ کرنا لازمی ہے۔

حکم میں کہا گیا ہے، ’’سبھی ملازمین کو بغیر تاخیر کے ڈیوٹی پر رپورٹ کرنا ہوگا اور اس اہم مدت کے دوران قومی ضروریات کے مطابق بغیر کسی رکاوٹ کی موجودگی اور شراکت داری کو یقینی کرنا ہوگا۔‘‘ سرکلر میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ چھوٹ صرف انتہائی ضروری حالات میں ہی دی جائے گی۔

دوسری طرف جبل پور واقع آرڈیننس فیکٹری کھمریا (او ایف کے) میں افسروں اور ملازمین کی دو دن سے زیادہ کی چھٹیوں کو بھی جمعہ کو منسوخ کر دیا گیا۔ ’او ایف کے‘ کے پی آر او اویناش شنکر نے پی ٹی آئی سے فون پر بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا، ’’اس مالی سال میں ہمارا ہدف بہت بڑا ہے اور اپریل ماہ میں ہم ہدف کے مطابق پیداوار نہیں کر پائے۔ اس کی بھرپائی کے لیے صدر دفتر سے ہدایت ملی ہے کہ چھٹیاں منسوخ کی جائیں تاکہ ہمارے پاس وافر افرادی قوت اور نگرانی یقینی ہو سکے۔‘‘

او ایف ایک میں تقریباً 4000 ملازمین کام کرتے ہیں اور یہ میونی شنس انڈیا لمیٹیڈ (ایم آئی ایل) کی سب سے بڑی یونٹس میں سے ایک ہے جو ہندوستانی مسلح افواج کے لیے گولہ بارود کی سپلائی کرتی ہے۔ فیکٹری میں توپ کے گولے، بم، راکیٹ اور دیگر دفاعی اشیا کی تعمیر کی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کی تیاریاں ملک کی دفاعی پیداوار سلسلہ کو بنائے رکھنے اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نپٹنے کے لیے اہم مانی جا رہی ہیں۔ پیداوار کے اہداف کی تکمیل اور بروقت ڈیلیوری کو یقینی کرنے کے لیے ملازمین کی لگاتار موجودگی لازمی کر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے