غزہ اور غرب اردن میں صہیونی فوج کو حادثہ، کئی اہلکار زخمی

غزہ اور غرب اردن میں صہیونی فوج کو حادثہ، کئی اہلکار زخمی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فوج کو حادثہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صہیونی فوج ایک حملے کی زد میں آئی۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی افواج نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے دھواں ایجاد کرنے والے بموں کا استعمال کیا۔

دراین اثناء فلسطینی ذرائع نے مزید بتایا کہ مغربی کنارے کے مرکزی علاقے رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبہ بیت لقیا پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران ایک فوجی گاڑی الٹنے سے متعدد صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے