کئی ریاستوں میں بارش-آندھی کا الرٹ جاری، دہلی-این سی آر میں موسم ہوا سہانا

شمال-مغربی ہند میں 4 سے 9 مئی تک جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور یوپی میں ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خراب موسم کے پیش نظر لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔


دہلی میں بارش (فائل) / یو این آئی
دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد موسم سہانا ہو گیا ہے۔ جمعہ کو کافی تیز تو ہفتہ کو بھی ہلکی بارش ہوئی۔ اتوار کو بھی آسمان میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کئی ریاستوں میں بارش، ژالہ باری، آندھی اور بجلی گرنے کا انتباہ کیا ہے۔ ان میں راجستھان، مدھیہ پردیش، ودربھ (مہاراشٹر)، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، بہار اور بنگال کے علاقے شامل ہیں۔ محکمہ نے اس کے پیش نظر لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
آئی ایم ڈی نے ’ایکس‘ پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ اس کے علاوہ آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، بنگال، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، کرناٹک اور اتراکھنڈ کے کچھ مقامات پر 60-50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا اندیشہ ہے۔ وہیں ہماچل پردیش، بنگال اور سکم میں کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے آثار بن سکتے ہیں۔ محکمہ نے ملک کی راجدھانی دہلی کے لیے یلو الرٹ اور ہماچل کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔
شمال-مغربی ہند میں 4 سے 9 مئی تک جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور اتر پردیش میں ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے۔ ان ریاستوں میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ راجستھان میں بھی کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 6 مئی تک ژالہ باری، جبکہ راجستھان، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور مغربی اتر پردیش میں 5 مئی تک بجلی گرجنے-چمکنے کا خدشہ ہے۔ مغربی راجستھان میں 5-4 مئی اور مشرقی راجستھان میں 4 مئی کو گرد بھری آندھی کی وارننگ ہے۔ جنوب مغربی راجستھان میں 7-6 مئی کو بھاری بارش ہو سکتی ہے۔
جزیرہ نما ہندوستان میں اگلے سات دنوں تک کرناٹک، ساحلی آندھرا پردیش، ینم، تلنگانہ، رائل سیما، کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بارش کا امکان ہے۔ کئی ریاستوں میں آندھی اور 40-30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کئی ریاستوں میں آندھی اور 40-30 کلومیٹر/گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کرناٹک کے کچھ حصوں میں وہیں شمال مشرقی ہند میں آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں 8-5 مئی تک بھاری بارش اور 40-30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت کی پیشن گوئی کے مطابق شمال مغربی ہند میں اگلے تین دنوں تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔ لیکن اس کے بعد چار دنوں میں 4-2 ڈگری کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ وہیں مغربی ہند میں اگلے 24 گھنٹوں تک درجہ حرارت مستحکم رہے گا۔ پھر اگلے چار دنوں میں 4-2 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔