مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ نے یمن کے صوبہ مآرب کے ضلع "مدغل” کو 6 بار فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے جزیرہ کمران اور الصلیف ضلعے پر بھی تین بار بمباری کی۔
تاہم ان حملوں کے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی خبر جاری نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ امریکہ صیہونی رژیم کی حمایت میں یمن کی شہری آبادیوں کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔