’مودی-شاہ مجھے موقع دیں، میں فدائین بن کر پاکستان پر حملہ کروں گا‘، کرناٹک کے وزیر ضمیر احمد کا بیان وائرل

’مودی-شاہ مجھے موقع دیں، میں فدائین بن کر پاکستان پر حملہ کروں گا‘، کرناٹک کے وزیر ضمیر احمد کا بیان وائرل

کرناٹک کے وزیر برائے رہائش و اقلیتی فلاح بی زیڈ ضمیر احمد خان نے کہا کہ ’’ہم سب ہندوستانی ہیں۔ ہمارا پاکستان سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے ہمارا دشمن ملک رہا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ضمیر احمد خان، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ضمیر احمد خان، ویڈیو گریب</p></div>

ضمیر احمد خان، ویڈیو گریب

user

پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستان میں پاکستان کے تئیں زبردست ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس درمیان کرناٹک کے وزیر برائے رہائش و اقلیتی فلاح بی زیڈ ضمیر احمد خان نے ایک ایسا بیان دیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ انھیں اجازت دیں تو وہ پڑوسی ملک (پاکستان) سے جنگ کے لیے خود ہی فدائین حملہ آور بن کر جانے کو تیار ہیں۔

یہ بیان ضمیر احمد خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دیا ہے۔ وائرل ہو رہی ویڈیو میں کرناٹک حکومت کے وزیر ضمیر احمد خان کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’’پاکستان ہمیشہ سے ہی ہندوستان کا دشمن رہا ہے۔ ایسے غمناک (پہلگام حملہ) موقع پر اگر وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ مجھے موقع دیں، تو میں خود سرحد پر جا کر جنگ کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘‘ وہ واضح لفظوں میں یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’مودی-شاہ مجھے خود کش بم دیں، میں باندھ کر پاکستان جاؤں گا اور حملہ کروں گا۔‘‘

ضمیر احمد خان نے پاکستان کے تئیں اپنی شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ دشمنی والا رویہ اختیار کرتا ہے، اور ایسی صورت میں اپنی جان قربان کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ملک کے لیے میں اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوں۔ مرکزی حکومت اس معاملے میں نتیجہ خیز کارروائی کرے۔‘‘ جب یہ بیان ضمیر احمد خان دے رہے تھے، تو وہاں موجود کچھ لوگ ہنستے ہوئے دکھائی دیے۔ یہ دیکھ کر ضمیر احمد خان نے کہا کہ ’’میں یہ مذاق نہیں کر رہا ہوں، یا اسے مذاقیہ انداز میں نہیں کہہ رہا ہوں۔ میں اس معاملے پر بہت سنجیدہ ہوں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کا سامنا کرنے کے لیے ہر ہندوستان کو متحد ہونا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے