’دہشت پھیلانے والے ناکام ہو گئے‘، پہلگام دورے پر گئے فاروق عبد اللہ نے سیاحوں کی بھیڑ دیکھ کر کیا اظہارِ خوشی

’دہشت پھیلانے والے ناکام ہو گئے‘، پہلگام دورے پر گئے فاروق عبد اللہ نے سیاحوں کی بھیڑ دیکھ کر کیا اظہارِ خوشی

فاروق عبد اللہ نے پہلگام میں کہا کہ ’’دہشت گردانہ حملے کے بعد سیاحوں کا یہاں آنا دل خوش کر دینے والی بات ہے، جو لوگ ان کے اندر دہشت پھیلانا چاہتے تھے وہ ناکام ہو گئے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر فاروق عبداللہ / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر فاروق عبداللہ / آئی اے این ایس</p></div>

ڈاکٹر فاروق عبداللہ / آئی اے این ایس

user

نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ ہفتہ کے روز پہلگام پہنچے۔ اس دوران انہوں نے سیلفی پوائنٹ پر کچھ سیاحوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویریں بھی بنائیں۔ اس موقع پر انہوں نے فخریہ انداز میں کہا کہ ’’دہشت گردانہ حملے کے بعد سیاحوں کا یہاں آنا دل خوش کر دینے والی بات ہے۔ جو لوگ ان کے اندر دہشت پھیلانا چاہتے تھے وہ ناکام ہو گئے۔‘‘

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فاروق عبد اللہ نے کہا کہ سیاحوں کی بھیڑ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ڈرے ہوئے نہیں ہیں، جو لوگ ڈر پھیلانا چاہتے تھے ان کی شکست فاش ہوئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’آج یہ ثابت ہو گیا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، بزدلانہ حرکت کرنے والے اپنے ناپاک منصوبے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ جموں و کشمیر کی سرزمین اب بھی امن، خوبصورتی اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہے۔‘‘ فاروق عبد اللہ نے کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’کشمیر ہندوستان کا حصہ تھا اور رہے گا۔ لوگ چاہتے ہیں کہ کشمیر سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو۔ دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے ہمیں 35 سال ہو گئے ہیں، ہم ترقی چاہتے ہیں، ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہم ایک دن ضرور سپر پاور بنیں گے۔‘‘

فاروق عبد اللہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے سید عادل حسین شاہ کے گھر بھی گئے۔ وہاں انہوں نے متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے بزدلانہ عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جن لوگوں نے اس کو انجام دیا ہے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ جہنم کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم لوگ دہشت گردی سے تھک گئے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی جو بھی اقدام کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے