اندراماں امکنہ کے الاٹ منٹ میں بے قاعدگیوں کے خلاف احتجاج

اندراماں امکنہ کے الاٹ منٹ میں بے قاعدگیوں کے خلاف احتجاج

حیدرآباد: ضلع کریم نگر کے وینا ونکا منڈل کے موضع کرکال کے عوام نے اندراماں امکنہ کے الاٹ منٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف جمعہ کے روز راستہ روکو احتجاج منظم کیا۔ احتجاج کے سبب کریم نگر۔ جمی کنٹہ کی سڑک پر تقریباً نصف گھنٹہ تک ٹرافک میں خلل پڑا۔

 احتجاجیوں نے منتشر ہونے سے انکار کردیا اور انہوں نے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ دیہاتیوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس قائدین، غریبوں کو اندراماں امکنہ دلانے کے وعدہ سے منحرف ہورہے ہیں اور حکمراں جماعت کے قائدین، مبینہ طور پر مکان دلانے کیلئے20ہزار روپے رشوت طلب کررہے ہیں۔

غریبوں اور حقیقی ضرورت مندوں کے بجائے کانگریس قائدین، اپنے قریبی حواریوں اور ایسے افراد کو مکانات منظور کرا رہے ہیں جبکہ انہیں پہلے بھی امکنہ الاٹ ہوچکے ہیں۔ احتجاجیوں نے اس ضمن میں اعلیٰ حکام سے مداخلت کرنے کی ا پیل کی ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے