سونے کی قیمت میں ہونے والی ہے خاطر خواہ کمی، آئندہ چند ماہ میں 19 ہزار روپے تک گراوٹ کا امکان

سونے کی قیمت میں ہونے والی ہے خاطر خواہ کمی، آئندہ چند ماہ میں 19 ہزار روپے تک گراوٹ کا امکان

کیڈیا ایڈوائزری کے ڈائریکٹر اجے سریش کیڈیا کے مطابق آئندہ 4 سے 6 ماہ میں سونے کی قیمت 80 ہزار تک آ سکتی ہے۔ اس کی پوری امید ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 80 ہزار سے 85 ہزار کے درمیان پہنچ جائے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں کافی تیزی آ گئی تھی۔ سونے کی قیمتوں نے 1 لاکھ روپے فی 10 گرام کی قیمت کو بھی پار کر لیا تھا۔ لیکن اب اس کی قیمت میں 7 سے 8 ہزار روپے تک کی کمی آ گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آنے والے 4 سے 6 ماہ میں سونے کی قیمتوں میں آل ٹائم ہائی سے قریب 19000 ہزار روپے تک کی کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کیڈیا ایڈوائزری کے ڈائریکٹر اجے سریش کیڈیا کے مطابق آئندہ 4 سے 6 ماہ میں سونے کی قیمت 80 ہزار روپے تک آ سکتی ہے۔ اس کی پوری امید ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 80 ہزار سے 85 ہزار کے درمیان پہنچ جائے۔

واضح ہو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف لگانے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کافی تیزی آ گئی تھی، لیکن جیسے ہی امریکی صدر نے اپنا رخ بدلا اور عالمی تناؤ میں استحکام آیا تو سونے کی قیمتوں میں بھی کمی آنے لگی۔ ماہرین کے مطابق آنے والے وقت میں سونے کی قیمتوں میں 80 ہزار روپے فی 10 گرام تک کمی آ سکتی ہے۔ حالانکہ سال در سال سونے کی قیمتوں میں تیزی ہی دیکھنے کو ملی ہے۔ جنوری میں سونا نے تقریباً 21 فیصد اور ایک سال میں تقریباً 32 فیصد کا منافع دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کی کئی وجوہات تھیں، جن میں عالمی تناؤ اور جیو پولیٹیکل فیکٹر اہم رہیں۔ حالانکہ اب عالمی کشیدگی کم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ روس-یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو امریکہ مسقتل بند کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ایسے میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کو جو مدد حاصل ہو رہی تھی، اس میں کافی کمی آئی ہے۔ اگر سونے کی حالیہ قیمتوں کی بات کریں تو ایم سی ایکس پر 5 جون 2025 کو ایکسپائر ہونے والے گولڈ کنٹریکٹ کی قیمت 92700 روپے فی 10 گرام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے