مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر لکھا ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ کا ایران کی جوہری ہتھیار سازی سے متعلق دعوی مکمل طور پر مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے۔
انہوں نے مزید کہا:م کہ یہ جھوٹے بیانات اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی اس شک کو تقویت دیتے ہیں کہ فرانس کا تنقیدی موقف جوہری مذاکرات میں خلل ڈالنے کی ایک معاندانہ کوشش ہے۔
انہوں نے لکھا کہ فرانس کے اس نقطہ نظر سے یورپ اور دنیا میں اس کی پوزیشن مزید کمزور ہوجائے گی۔