فلک نما میں نوجوان کا بہیمانہ قتل، علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی

فلک نما میں نوجوان کا بہیمانہ قتل، علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں جمعرات کی شب ایک 27 سالہ نوجوان، ماجد، کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ تیگل کنٹہ کے قریب کلاسک اسٹار پان محل کے پاس پیش آیا، جہاں چند نامعلوم افراد نے خنجروں سے اس پر اچانک حملہ کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، ماجد معمول کے مطابق علاقہ میں موجود تھا جب حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور بغیر کسی وارننگ کے اس پر پے در پے وار شروع کر دیے۔ ماجد کے چیخنے چلانے کے باوجود حملہ آوروں نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے خون میں لت پت چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا، مگر بدقسمتی سے ماجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے واردات کو گھیرے میں لے لیا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی سمیت دیگر اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس کی ٹیمیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرنے میں مصروف ہیں، جب کہ مشتبہ افراد سے تفتیش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

فلک نما اور اطراف کے علاقوں میں چیکنگ میں اصافہ کردیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف اور غم کی فضا ہے، اور مقتول کے افراد خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات رونما نہ ہوں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے