کشمیر کے بزرگ عالم دین مولانا مبارک مبارکی کا انتقال، دینی حلقوں میں غم کی لہر

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’صدر بزم توحید اور بازار مسجد کے خطیب مولانا مبارک مبارکی صاحب کے انتقال پر گہرا صدمہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ و اقارب کو صبر جمیل عطا کرے۔‘‘
مولانا مبارکی کو ان کی متوازن فکر، سادگی، علم و حکمت اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک نہ صرف وعظ و نصیحت کے ذریعے عوام کی رہنمائی کی بلکہ نوجوان نسل کو دین سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
بزم توحید اور بازار مسجد کی انتظامیہ نے ان کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مولانا مرحوم کے شاگردوں اور عقیدت مندوں کی جانب سے ان کی علمی اور روحانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔