ہتک عزت معاملہ: ٹی ایم سی رہنما ساکیت گوکھلے کی ہرجانے کے خلاف اپیل دہلی ہائی کورٹ سے خارج

نئی دہلی: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رہنما اور رکنِ پارلیمان ساکیت گوکھلے کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے سابق سفارتکار اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کی اہلیہ لکشمی مردیشور پوری کی جانب سے دائر کردہ ہرجانے کے مقدمے میں سنائے گئے فیصلے کے خلاف گوکھلے کی اپیل کو خارج کر دیا ہے۔
ساکیت گوکھلے نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں دی گئی سزا واپس لی جائے اور 50 لاکھ روپے ہرجانے کی رقم میں کمی کی جائے لیکن عدالت نے ان کی یہ اپیل ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔