مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم ولادت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے "محفل” کا انعقاد ہوا۔
یہ قرآنی جشن 4 بجے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم کے قریب آستانہ اسکوائر میں شروع ہوا۔
یہ نورانی جشن اور قرآنی تقریب ایران کے قومی چینلوں پر براہ راست دکھائی گئی۔
جشن میں سورہ کوثر کی تلاوت، روح پرور مناظر
خاتون کرامت حضرت معصومہ ع کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ اس نورانی جشن میں ایران کے معروف مداح عبدالرضا ہلالی، سید محمدرضا نوشہ ور اور دیگر نے اپنے مخصوص انداز میں منقبت خوانی کی۔
حضرت معصومہ (س) کے حرم میں منعقدہ قرآنی اجتماع میں ایرانی بچیوں نے دنیا کو اشعار کی صورت میں پیغام دیا کہ ظلم کے خاتمے تک جدوجہد رہے گی۔
جشن میں بندر عباس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی
جشن میں لوگوں کی شاندار شرکت، ایمان افروز مناظر
اس عظیم الشان قرآنی جشن میں اہالیان قم کی شاندار موجودگی نے قم کو ایک ستارے کی طرح خوبصورت بنا دیا۔
جشن میں نورافشانی کے دلکش مناظر