اسرائیلی عوام جان بچانے کے لیے 'مقبوضہ فلسطین' سے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے کو مجبور
اسرائیل کے وزیر دفاع کیٹج نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ ’’ہم ایک قومی ایمرجنسی کا سامنا کر رہے ہیں اور سبھی دستیاب افواج کو زندگی کو بچانے اور آگ پر قابو پانے کے لیے متحد کرنا ہوگا۔‘‘
محفوظ مقامات کی طرف جاتے ہوئے اسرائیلی عوام (تصویر سوشل میڈیا)
اسرائیل اور فسلطین کے درمیان گزشتہ ایک سال سے نہ ختم ہونے والی جنگ جاری ہے۔ اسرائیل نے بے تحاشہ بمباری سے غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے، بہت سارے لوگ ہجرت کو مجبور ہو گئے ہیں۔ لیکن 30 اپریل کو اسرائیل کے یروشلم کے قریب جنگل میں اتنی شدید آگ لگی کہ خود یہودیوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنا پڑ رہا ہے۔ آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ تیز ہواؤں اور گرمی کی موسم کی وجہ سے آگ تیزی سے متاثرہ علاقوں میں پھیل رہی ہے۔ اسرائیل نے حالات بے قابو ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی مدد کی اپیل کی ہے اور شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے نکالا جا رہا ہے۔
آگ یروشلم کے مغربی جنگل سے پھیلنی شروع ہوئی تھی جو اب 100 سے زائد مقامات پر پھیل چکی ہے۔ اب تک تقریباً 3 ہزار ایکڑ زمین جل کر راکھ ہو چکی ہے۔ یروشلم-تل ابیب کو جوڑنے والے اہم روٹ 1 اور ہائی وے 3 سمیت کئی اہم سڑکیں بند کر دی گئیں اور ریل خدمات بھی متاثر ہیں۔ اسرائیلی میگن ڈیوڈ ایڈوم (ایم ڈی اے) ریسکیو ایجنسی نے بتایا کہ تقریباً 23 لوگوں کا علاج کیا گیا اور 13 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جس میں سے کئی لوگ جلنے اور دھوئیں کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں۔ ایجنسی نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ الرٹ کی سطح کو مزید بلند کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر دفاع کیٹج نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ ’’ہم ایک قومی ایمرجنسی کا سامنا کر رہے ہیں اور سبھی دستیاب افواج کو زندگی کو بچانے اور آگ پر قابو پانے کے لیے متحد کرنا ہوگا۔‘‘ فائر ریسکیو چیف ایال کیسپی نے کہا کہ ’’ہم واضح طور پر ایک دہائی میں سب سے بڑی آگ کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ موسم بگڑنے کی وجہ سے ایئر-ریسکیو روکنا پڑ رہا ہے اور زمین سے لوگوں کو بچانے کی مہم جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔