نئی دہلی (پی ٹی آئی)تمام پاکستانیوں کو ہندوستان سے چلے جانے کی مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد اٹاری۔ واگھا سرحد پر ایک ہفتہ تک ہجوم رہا تاکہ سرحد عبور کی جاسکے۔
پہلگام دہشت گرد حملہ کے بعد مرکزی حکومت نے قلیل مدتی ویزا کے ساتھ تمام پاکستانی شہریوں کو ہندوستان سے روانہ ہوجانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد سرحد پر دونوں ممالک کے عوام کا ہجوم رہا۔ دونوں طرف کے افراد سرحد عبور کرنے کے لئے بے چین تھے۔ آج مذکورہ سرحد بند کردی گئی ہے۔
ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اٹاری۔ واگھا سرحد کراسنگ پوائنٹ اب دونوں ممالک کے لئے مکمل طورپر بند کردی گئی ہے۔ ذرائع نے اس کی توثیق کی ہے۔ مذکورہ سرحد سے چہارشنبہ کو جملہ 125 پاکستانی‘ ہندوستان سے روانہ ہوئے۔
اس طرح 7 دنوں کے دوران پاکستان کو جانے والے افراد کی تعداد 911 ہوگئی۔پاکستانی ویزا رکھنے والے 15 ہندوستانی شہریوں نے بھی چہارشنبہ کو پاکستان کی سرحد عبور کی۔
اس طرح ہندوستان سے جانے والے ان افراد کی تعداد 23 ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 152 ہندوستانی شہریوں کے علاوہ 73 پاکستانی جو کہ طویل مدتی ویزا پر ہندوستان میں تھے‘ پنجاب کی بین الاقوامی سرحد عبور کرکے ہندوستان میں داخل ہوئے تھے یہ افراد کی تعداد بالترتیب 1617 اور 224 ہے۔
Photo Source: @MeghUpdates