ذات پر مبنی مردم شماری: مرکزی حکومت وقت طے کرے اور بجٹ دے، ہم مکمل تعاون کریں گے، ملکارجن کھڑگے

تاہم کھڑگے نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دے اور نہ ہی سابق وزیراعظم جواہر لال نہرو کے خلاف غیر ضروری تبصرے کرے۔ انہوں نے کہا، "بی جے پی کو چاہیے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کے فیصلے کو سیاسی مقصد کے طور پر استعمال نہ کرے اور نہ ہی کانگریس کی نیت پر سوال اٹھائے۔”
انہوں نے الزام لگایا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور جن سنگھ جیسی جماعتیں پیدائش سے ہی ریزرویشن کی مخالف رہی ہیں اور اب وہ کانگریس پر الزام لگا رہی ہیں کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کی حامی نہیں تھی، جو سراسر غلط ہے۔