حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن فورس(حیدرا)نے شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ قطب اللہ پور میں غیر مجازتعمیرات کو منہدم کردیا۔
سورارم پولیس اسٹیشن کے حدود کی ان غیر قانونی تعمیرات کو پولیس کی بڑی تعداد کی موجودگی میں منہدم کردیاگیا۔مقامی افراد کی شکایت پر سورارم کالونی کے قریب واقع سروے نمبر 29 میں بغیر سڑک کے دیوار تعمیر کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا۔
شکایت کے مطابق حیدرا نے صبح 5 بجے ہی اس غیر قانونی دیوار کو منہدم کر دیا۔یہ کارروائی پولیس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس اور دیگر متعلقہ حکام کی نگرانی میں انجام دی گئی۔
حیدرا نے واضح کیا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایسی ہی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔