چنئی کو IPL سے باہر کرنا پنجاب کنگز کے کپتان ایئر کو پڑا بھاری، 12 لاکھ روپے کا ہوا نقصان

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ میں بدھ کو پنجاب کنگز کی ٹیم نے چنئی سپر کنگز کو شکست دے کر اس کی پلے آف میں پہنچنے کی تمام امیدیں ختم کر دیں۔ مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 190 رن بنائے، جسے پنجاب نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ پنجاب کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی، جبکہ چنئی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پنجاب کے کپتان شریس ایئر پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
پنجاب کنگز کے کپتان شریس ایئر پر بدھ کو بی سی سی آئی نے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ ان کی ٹیم نے چنئی سپر کنگز کے خلاف ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2025 کے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ بنائے رکھی تھی۔ ایئر کی قیادت والی پنجاب کو میچ کے دوران بھی سزا دی گئی، کیونکہ انہیں 20ویں اوور میں صرف چار فیلڈرز کو سرکل کے باہر رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ آن فیلڈ امپائرز اکشے توٹرے اور انیش سہسربُدھے نے کہا کہ وہ اوور ریٹ میں پیچھے تھے۔
آئی پی ایل کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ اس سیزن میں ان کی ٹیم کی پہلی غلطی ہے، جو آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت آرٹیکل 2.22 کے مطابق آتی ہے۔ یہ کم از کم اوور ریٹ سے متعلق ہے، اس لیے ایئر پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
بتادیں کہ اس میچ میں ایئر نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی چوتھی نصف سنچری بنائی اور 41 گیندوں میں 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ایئر نے میچ کے بعد کہا کہ مجھے کسی بھی میدان پر ہدف کا تعاقب کرنا پسند ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جب بورڈ پر بڑا اسکور ہوتا ہے اور آپ کو ٹیم کے باقی بیٹسمینوں کے لیے چارج اور موومنٹم لینا ہوتا ہے، تو میں اچھا پرفارم کرتا ہوں۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔