دہلی سے حج پروازوں کا آغاز، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے حجاج کرام کو کیا رخصت

دہلی سے حج پروازوں کا آغاز، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے حجاج کرام کو کیا رخصت

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر ایک رخصتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو خود موجود تھے۔

<div class="paragraphs"><p>عازمین حج کی پہلی پرواز کے موقع پر تقریب کا انعقاد</p></div><div class="paragraphs"><p>عازمین حج کی پہلی پرواز کے موقع پر تقریب کا انعقاد</p></div>

عازمین حج کی پہلی پرواز کے موقع پر تقریب کا انعقاد

user

نئی دہلی: حکومت ہند کی وزارت برائے اقلیتی امور کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا کی سرپرستی اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انتظامی بندوبست میں شمالی ہندوستان کے سب سے بڑے حج ایمبارکیشن پوائنٹ، اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقدس حج سفر پر روانہ ہونے والے عازمین حج کا پہلا قافلہ آج رات 8 بجے سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر SV-3079 کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ ہوا۔

دہلی سے حج پروازوں کا آغاز، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے حجاج کرام کو کیا رخصتدہلی سے حج پروازوں کا آغاز، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے حجاج کرام کو کیا رخصت

اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر ایک رخصتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو خود موجود تھے اور انہوں نے حجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کیا۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ہندوستان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جادی نائف الرقاص اور وزارت اقلیتی امور حکومت ہند کے جوائنٹ سکریٹری سی پی ایس بخشی بھی موجود تھے۔

دہلی سے حج پروازوں کا آغاز، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے حجاج کرام کو کیا رخصتدہلی سے حج پروازوں کا آغاز، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے حجاج کرام کو کیا رخصت

رخصتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے معزز وزیر کا استقبال کیا اور تمام مہمانوں و حجاج کرام کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر موصوف نے بھی تمام عازمین حج کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اور اپنی و اپنی وزارت کی جانب سے کامیاب اور پرامن حج سفر کی نیک خواہشات پیش کیں۔

دہلی سے حج پروازوں کا آغاز، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے حجاج کرام کو کیا رخصتدہلی سے حج پروازوں کا آغاز، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے حجاج کرام کو کیا رخصت

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے آج کے حج سفر کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ 30 اپریل سے 30 مئی تک جاری رہنے والی سعودی ایئرلائن کی پروازوں میں آج کی پہلی پرواز میں 399 حجاج کرام اور ان کی مدد کے لیے 2 اسٹیٹ حج انسپکٹر مدینہ روانہ ہوئے۔ مدینہ میں 8 دن قیام کے بعد انہیں مکہ بھیجا جائے گا اور حج کے بعد ان کی واپسی جدہ سے ہوگی۔

دہلی سے حج پروازوں کا آغاز، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے حجاج کرام کو کیا رخصتدہلی سے حج پروازوں کا آغاز، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے حجاج کرام کو کیا رخصت

اشفاق احمد عارفی کے مطابق اس سال پچھلے سالوں کے مقابلے میں دہلی سے دونوں مراحل میں حج پروازیں روانہ ہو رہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں 30 اپریل سے 15 مئی تک تمام پروازیں مدینہ جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 16 مئی سے 30 مئی تک تمام پروازیں جدہ کے لیے روانہ ہوں گی۔ اس سال دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے سعودی ایئرلائن کی کل 38 پروازوں کے ذریعے 16000 حجاج کرام حج کے لیے روانہ ہوں گے۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے باہر سے آنے والے حجاج کے قیام کے لیے رام لیلا میدان میں ایئر کنڈیشنڈ حج کیمپ قائم کیا ہے۔ حج کیمپ سے ایئرپورٹ تک حجاج کرام کو لے جانے کے لیے بھی ایئر کنڈیشنڈ بسوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ترکمان گیٹ پر واقع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر ’حج منزل‘ میں عازمین کو سعودی کرنسی ’ریال‘ کی فراہمی کے لیے مختلف بینکوں اور کرنسی ایکسچینج ایجنسیوں کے کاؤنٹرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جہاں مناسب قیمتوں پر حجاج کرام کو سعودی ریال مہیا کیے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے