سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

وشاکھاپٹنم: آندھرا پردیش کے مشہور سِمھآچلم اپّنا سوامی مندر میں چندن اتسو کے دوران پیش آئے افسوسناک واقعے میں 8 عقیدت مند ہلاک ہوگئے، جن میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک سافٹ ویئر انجینئر جوڑا بھی شامل ہے۔ مرنے والوں کی شناخت پِلا اوما مہیشور راؤ (عمر 30 سال) اور ان کی اہلیہ شائلجا (عمر 26 سال) کے طور پر ہوئی ہے، جو حیدرآباد کی ایک سافٹ ویئر کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔

یہ المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب مندر کے احاطے میں عقیدت مند سوامی اپّنا کے ‘نِجرُوپ درشن’  کے لیے جمع تھے۔ اسی دوران رات کے وقت ہوئی شدید بارش کی وجہ سے ایک پُرانی سیمنٹ کی دیوار منہدم ہو کر درشن کے لیے آئے عقیدت مندوں پر جا گری۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثہ کے مقام سے چھ لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دو دیگر لاشیں ملبے کے نیچے سے نکالی جا رہی ہیں۔ اس واقعے کے فوراً بعد نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF) کی ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

ریاستی حکام نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حادثے کے اسباب کی تحقیقات جاری ہیں۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے