حیدرآباد:عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت چلنے والے ہاسٹلس اور میس یکم مئی سے 31 مئی تک بند رہیں گے۔ اس سلسلہ میں چیف وارڈن نے سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں شدید گرمی، پینے کے پانی اور بجلی کی قلت کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
طلبہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعاون کریں، کیونکہ یہ حکم 31 مئی تک نافذ رہے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ ہاسٹلس اور میس یکم جون کو دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔یونیورسٹی کے اس فیصلے پر طلبہ اور دیگر حلقوں میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔