IPL 2025 : کلدیپ یادو نے بیچ میدان میں رنکو سنگھ کو مارا تھپڑ! ویڈیو وائرل

IPL 2025 : کلدیپ یادو نے بیچ میدان میں رنکو سنگھ کو مارا تھپڑ! ویڈیو وائرل

نئی دہلی : دہلی کیپٹلز کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کو جیت کے لیے 205 رنز بنانے تھے لیکن وہ 190 رنز ہی بنا سکی۔ دہلی کو 14 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ میچ کے بعد میدان میں اس وقت ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب کلدیپ یادو نے رنکو سنگھ کو تھپڑ مار دیا۔ اس کے بعد رنکو بھی کچھ ناراض نظر آئے۔

دراصل میچ ختم ہونے کے بعد تمام کھلاڑی ایک ساتھ ہو کر باتیں کر رہے تھے۔ کلدیپ یادو اور رنکو سنگھ ساتھ تھے اور آپس میں باتیں کر رہے تھے لیکن پھر کلدیپ یادو نے رنکو سنگھ کو مذاق میں تھپڑ مار دیا۔ اس واقعے کے بعد رنکو سنگھ ناراض نظر آئے اور وہ کچھ کہتے بھی نظر آئے۔ حالانکہ اس کے بعد پھر کلدیپ یادو نے دوبارہ تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔ لیکن رنکو نے اپنا چہرہ پیچھے کرلیا تھا ۔

وہیں دہلی کے اکشر پٹیل نے میچ کے بعد کہا کہ میرے خیال میں وکٹ اچھی تھی اور پاور پلے میں جس طرح سے ہم نے گیند بازی کی، ہم نے 15-20 رنز زیادہ دیدئے۔ ہم نے کچھ وکٹیں بھی آسانی سے گنوا دئے۔ مثبت بات یہ تھی کہ پاور پلے کے بعد ہم نے انہیں کیسے روکا۔ بلے بازی کی بات کی جائے تو کچھ بلے باز ناکام رہے، ہمارے 2-3 بلے بازوں نے اچھا کھیلا۔

T20 Cricket: ٹی ٹوئنٹی میں روہت شرما سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز


T20 Cricket: ٹی ٹوئنٹی میں روہت شرما سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز

اکشر پٹیل نے مزید کہا کہ جب وپراج بیٹنگ کر رہے تھے تو ہمیں جیتنے کی امید تھی، اگر آشوتوش وہاں ہوتے تو وہ پہلا والا گیم دہرا سکتے تھے۔ پریکٹس وکٹ پر گیند کو روکنے کے لیے ڈائیونگ کرتے ہوئے میری جلد چھل گئی، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ 3-4 دن کا وقفہ ہے اور امید ہے کہ میں ٹھیک ہو کر اگلے میچ میں فٹ ہو کر واپس آؤں گا۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے