ترکی کی دلہن کا غیر معمولی جذبہ، جہیز میں ملنے ولا ایک کروڑ 12 لاکھ کا سونا غزہ کیلئے عطیہ

ترکی کی دلہن کا غیر معمولی جذبہ، جہیز میں ملنے ولا ایک کروڑ 12 لاکھ کا سونا غزہ کیلئے عطیہ

انقرہ: ترکی کے صوبہ باتمان سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن نے انسانیت اور ہمدردی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اپنی شادی کے موقع پر ملنے والا تمام سونا غزہ کے مظلوم عوام کے لیے عطیہ کر دیا۔ اس سونے کی مالیت تقریباً 40 ہزار امریکی ڈالر، یعنی پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شادی ایک نیک مقصد کی ابتدا بنے، جس کے ذریعے فلسطینی عوام کی مشکلات کچھ حد تک کم ہو سکیں۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ان کا یہ اقدام دوسروں کو بھی جذبۂ ہمدردی اور یکجہتی کی طرف مائل کرے گا، خاص طور پر ان نازک حالات میں جب اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطینی عوام شدید مصائب کا سامنا کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے اور دلہن کی اس قربانی کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جو عالمی سطح پر انسان دوستی اور فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی ایک روشن مثال بن گئی ہے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے