مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے انتخابات کے دن اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے ایک بار پھر کینیڈا سے امریکہ میں شمولیت کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کینیڈین عوام پر زور دیا کہ وہ آئندہ الیکشن میں کسی ایسے شخص کو منتخب کریں جو ٹیکسوں کو کم کر سکے اور آزاد امریکی حمایت سے ملک کی فوجی طاقت کو مضبوط کر سکے۔
ٹرمپ نے پیغام میں لکھا کہ اگر کینیڈا ریاستہائے متحدہ کی 51 ویں ریاست بن گئی تو ملک کے آٹوموٹیو، اسٹیل، ایلومینیم، لکڑی، توانائی اور دیگر کاروبار بغیر کسی ٹیرف یا ٹیکس کی ادائیگی کے چار گنا بڑھ سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید زور دیا کہ اس صورت میں اب دونوں ممالک کے درمیان مصنوعی سرحد نہیں رہے گی اور دونوں خطوں کے درمیان آزادانہ رسائی قائم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کینیڈا کو ہر سال سیکڑوں بلین ڈالر کی سبسڈی جاری نہیں رکھ سکتا، یہ عمل صرف اس صورت میں معنی رکھتا ہے جب کینیڈا کو امریکہ کی ایک ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے۔”
ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ مجوزہ الحاق دونوں ممالک کا "مقدر” ہے اور اس کے تمام پہلو مثبت ہوں گے!