ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ میں اننت امبانی کل وقتی ڈائریکٹر مقرر کئے گئے

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ میں اننت امبانی کل وقتی ڈائریکٹر مقرر کئے گئے

ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کو کمپنی کا کل وقتی ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کو ایک فائلنگ میں، کمپنی نے بتایا کہ انسانی وسائل، نامزدگی اور ری مینوفیکچرنگ کمیٹی کی سفارش پر، بورڈ نے 1 مئی 2025 سے شروع ہونے والی پانچ سال کی مدت کے لئے اننت امبانی کی تقرری کو منظوری دی ہے، جو اب شیئر ہولڈرز کی منظوری سے مشروط ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز کے بورڈ میں نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے اننت امبانی اب کمپنی میں زیادہ فعال ایگزیکٹو کا کردار ادا کریں گے۔ اننت امبانی ریلائنس گروپ کی کئی کمپنیوں کے بورڈز میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں مارچ 2020 سے جیو پلیٹ فارمز، مئی 2022 سے ریلائنس ریٹیل وینچرز اور جون 2021 سے ریلائنس نیو انرجی اور ریلائنس نیو سولر انرجی شامل ہیں۔ وہ ستمبر 2020 سے ریلائنس فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔ اننت امبانی کے بڑے بھائی اور بہن آکاش امبانی اور ایشا امبانی بھی آر آئی آیل کے بورڈ میں غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

آکاش امبانی ریلائنس انڈسٹریز کی ٹیلی کام اور ڈیجیٹل سرسرسز برانچ  جیو انفوکام کے چیئرمین بھی ہیں جبکہ ایشا امبانی گروپ کی ریٹیل برانچ ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔

بیر کے 5 فائدے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے


بیر کے 5 فائدے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اننت امبانی نے امریکہ کی براؤن یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے۔ وہ جانوروں کی فلاح و بہبود کے بارے میں بہت زیادہ باشعور ہیں اور جانوروں کی بحالی اور دیکھ بھال پر مرکوز کئی پہل میں شامل ہیں ۔

(DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate urdu.news18.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے